این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، تیاریاں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA249

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاری جاری، حلقے میں عام تعطیل ہوگی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں رجسٹرڈووٹرز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 591 ہے، جمعرات 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے حلقہ میں 276 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن پر انتظامات جاری ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے اس الیکشن میں 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں ، الیکشن کی سیکورٹی کے لیے 2800 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 1100 ر ینجرزاہلکار بھی انتخابات میں فرائض انجام دیں گے۔

این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے،انتخابی سامان کی ترسیل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر سید ندیم حیدر اور ریٹرننگ آفسر سجاد خٹک کر رہے ہیں۔انتخابی سامان میں بیلٹ باکس ، بیلٹ پیپرز، سیاہی اور اسٹیشنری و انتخابی فہرستیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بلدیہ کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، جیت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، امجد اقبال آفریدی

276 پولنگ اسٹیشنوں کے پریزائیڈنگ افسران اور 796 پولنگ افسران کو سامان فراہم کیا جارہا ہے۔انتخابی سامان حاصل کرنے کے بعد انتخابی عملہ، پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن میں چلا جائے گا جبکہ انتخابی عملہ پولنگ اور گنتی مکمل ہونے کے بعد تک موجود رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حلقہ این اے 249 ضمنی انتخابات میں 3 لاکھ 39 ہزار 591 مجموعی ووٹرہیں جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 1 ہزار 656 اور خواتین ووٹرزکی تعداد1 لاکھ 37 ہزار935 ہے۔

یہاں مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں، جن میں مرد پولنگ اسٹیشن76خواتین پولنگ اسٹیشن61 اورمرد و خواتین کے مشترکہ 139 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔92پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردیے جا چکے ہیں۔

Related Posts