وزیراعظم کابل گیٹس کوفون، کوروناویکسین کی بروقت فراہمی پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan Bill Gates

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوروناویکسین کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔

عمران خان نے کورونا کی صورتحال ، پولیو کے خاتمے کی مہم ، صحت اور ترقیاتی امور اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کورونا وائرس اور غربت کے خلاف جنگ کے لئے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔

انہوں نے بل گیٹس کو پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے، اسد عمر

بل گیٹس نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکر کام کرناچاہئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی کم آمدنی والے ممالک میں مساوی اور بروقت ترسیل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے اور کورونا سے متعلق چیلنجز کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts