سندھ بھر میں کاروبار بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر میں کاروبار بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
سندھ بھر میں کاروبار بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد سمیت سندھ بھر میں آج کاروبار بند رہے گا، سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے بسوں اور ٹرینوں میں 50 فیصد مسافروں کو ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سفر کی اجازت دے دی، تاہم آج اور اتوار کے روز کاروبار بند رہے گا۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعے اور اتوار کے روز کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور دکانیں بند رہیں گی تاہم کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ اشیائے ضروریہ کے جنرل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آج سے 22 اگست تک سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد ہے جبکہ تعلقہ ڈیپلو کے 2 محلوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جہاں شہریوں کو بلا ضرورت آمدورفت کی اجازت نہیں۔ 

قبل ازیں کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کے بعد ایک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔شہریوں کی بلا ضرورت آمدورفت بند کرتے ہوئے انہیں گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی۔ 

آج سے 3 روز قبل سندھ حکومت نے ضلع وسطی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  407 نئے کیسز کی نشاندہی پر لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلبرگ کی متعدد یوسیز کو سیل کرکے لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کیسز سے متاثرہ علاقوں میں 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، علاقوں میں ہر قسم نقل وحرکت پر پاپندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی لاک ڈاون سے مستثنیٰ ہوگی۔

مزید پڑھیں: ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts