بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کراچی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC ORDERS TO IMMEDIATELY TAKE DOWN ILLEGAL PORTIONS IN AZIZABAD

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں متنبہ کیاہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی پورشنز،یونٹس کی تعمیرات وشراکت اورخریدفروخت کاعمل غیرقانونی ہے ایسی غیرقانونی تعمیرات کے انہدام و دوران کارروائی نقصانات کی تمام ترذمہ داری خودآپ پرہوگی۔

اس سلسلے میں ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک انتباہی بیان میں عوام الناس سے کہاگیاہے کہ ایس بی سی اے سے منظورشدہ قانونی پبلک سیل پروجیکٹس میںصرف ایس بی سی اے کے ماڈل ایگریمنٹ پر فلیٹس،یونٹس ،بنگلوز اوراوپن پلاٹس وغیرہ کامعاہدہ خریداری ،بکنگ اور خریدفروخت کی جائے، کسی بھی پروجیکٹس میں سرمایاکاری سے قبل ایس بی سی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.sbca.gov.pk سے پروجیکٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل معلومات سے آگاہی یاایس بی سی اے ہیڈکوارٹرکراچی ،سوک سینٹراینکسی سے رجوع کرکے تصدیق حاصل کریں ۔

ترجمان نے مزیدواضح کیاہے کہ شہر میں رہائشی پلاٹس پرپورشن /یونٹ اورکمرشل تعمیرات سراسرغیرقانونی ہیں،ایس بی سی اے کو اختیارہے کہ اس میںملوث ٹھکیدارمافیااوران سے کاروباری معاہدہ کرنے والے مالکان پلاٹس کے خلاف ایف آئی آرکااندراج اور پولیس کے ذریعے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ناجائز تجاوزات کی ذمہ دار ہے، حنید لاکھانی

اس سلسلے بعداز نوٹس یا بغیرپیشگی نوٹسزکے انہدامی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ،ایسی صورت میں پورشن/یونٹس خریدنے یاکرائے پر حاصل کرنے والے افراد کوپہنچنے والے تمام تر نقصان کے وہ خود ذمہ دارہوںگے ۔

Related Posts