جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلے کے ممتازرہنما وان ہینگ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood qureshi buddhist
جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد: جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلے کے ممتاز رہنما وان ہینگ نے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے جوگیہ سلسلے کے اعلیٰ سطحی وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے اور یہی ہمارے مذہب اسلام کی تعلیمات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کو ان کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے گردوارہ تک رسائی دینے کے لیے ہم نے کرتارپور راہداری کو کھول دیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا بھر میں سکھ دھرم کے کروڑوں پیروکار وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں قدیم گندھارا تہذیب میں بدھ مت کے اہم تہذیبی آثار موجود ہیں ، بدھ مت کے پیروکار کثیر تعداد میں ان مقامات کی زیارت کے لئے پاکستان آتے ہیں جنہیں ہم ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کا کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے ثقافتی سفارت کاری کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ہم بدھ ازم سمیت دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو پاکستان آنے کیلئے آن لائن ویزہ کی سہولت مہیا کر رہے ہیں۔

بدھ جوگی وان ہینگ نے وزیر خارجہ کو جوگی سلسلے کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ جوگی سلسلہ ، جنوبی کوریا میں بدھ مذہب کا سب سے بڑا سلسلہ ہے۔وفد کے سربراہ ممتاز جوگی راہنما وان ہینگ نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts