عالمی شہرت یافتہ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر سوگا رواں ہفتے لازمی فوجی سروس کا آغاز کرینگے۔
گزشتہ روز کورین بینڈ کی میوزک کمپنی بگ ہٹ میوزک نے ایک پوسٹ جاری کی ، جس میں بتایا گیا کہ بینڈ کے تیسرے ممبر سوگا کو 22 ستمبر کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔
[공지] 방탄소년단 SUGA 병역 의무 후속 안내 (+ENG/JPN/CHN)https://t.co/jr4792hiCb
— BTS_official (@bts_bighit) September 17, 2023
قبل ازیں بینڈ کے دو ممبر جن اور جنگ ہوسیوک اپنی فوجی سروس کا آغاز کرچکے ہیں، سوگا کے بعد بینڈ کے باقی ممبر بھی فوجی سروس کا آغاز کرینگے۔ اس بینڈ میں جنگ کک، پارک جیمن، وی، سوگا، جن، آرایم، اور جنگ ہوسیوک نامی نوجوان موسیقار شامل ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں 18 سے 28 سال کی عمر کے تمام مردوں کو 18 سے 21 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا ضروری ہے۔