ابوظہبی کے حکمراں خاندان کی اہم شخصیت شیخ سعید بن زید النہیان علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس پر ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے 58 سالہ بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار تھے۔ ان کو جون 2010ء میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ تعینات کیا گیا تھا۔
سابق رکن ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل شیخ سعید بن زید النہیان کو میری ٹائم پورٹ اتھارٹی ابوظہبی کی سربراہی بھی دی گئی۔ آج سے 5 روز قبل 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا کہ شیخ سعید علیل ہیں۔
علالت کے باعث انتقال پر ابوظہبی کی صدارتی عدالت کے حکم کے تحت ملک بھر میں 3 روزہ سوگ منایا جائے گا جبکہ اس دوران متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔