فائرنگ سے اپنی بھابھی اور ایک اجنبی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور ایک اجنبی کو قتل کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور ایک اجنبی کو قتل کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ سندھ  کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور ایک اجنبی کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہداد کوٹ میں تھانہ قبو سعید خان کی حدود میں بھابھی اور ایک اجنبی کو ساتھ دیکھ کر دیور نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے فوراً بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل چرانے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

علاقہ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقہ مکینوں اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ملزم کے بارے میں اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد مقدمے کی تفتیش میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایک ایڈووکیٹ نے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے  داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق صبح سویرے چار ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے تو مالک مکان ایڈووکیٹ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دوڈاکو موقعے پر مارے گئے، تاہم باقی دو فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہزور کے نام سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایڈووکیٹ نے گھر میں داخل ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

Related Posts