پشاور، بہن بھائی نے جائیداد کیلئے وکیل کو قتل کرکے جلا دیا، سوختہ لاش گاڑی سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور، بہن بھائی نے جائیداد کیلئے وکیل کو قتل کرکے جلا دیا، سوختہ لاش گاڑی سے برآمد
پشاور، بہن بھائی نے جائیداد کیلئے وکیل کو قتل کرکے جلا دیا، سوختہ لاش گاڑی سے برآمد

صوبہ خیبر پختونخوا میں زمین کے تنازعے نے بھائی بہنوں کا خون سفید کردیا، پشاور پولیس نے 5 فروری کو گاڑی سے برآمد کی گئی سوختہ لاش کی شناخت کی ہے جو وکیل کی نکلی جسے بہن بھائی نے جائیداد کیلئے قتل کرکے آگ لگا دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 7 روز قبل پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں ایڈووکیٹ طائف خان کی جلی ہوئی لاش اسکیم چوک کے قریب ایک گاڑی سے برآمد ہوئی۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ متوفی کو بھائی اور بہنوں نے جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ، پی ایس پی کا کارکن قتل

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ طائف خان کو اس کے بھائی بہنوں نے جائے وقوعہ پر بلا کر قتل کیا اور لاش جلا دی۔ بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کی لین دین کیلئے تنازعہ تھا۔ پولیس نے مبینہ قتل کے شبے میں مقتول کی بھتیجی اور بھابی کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار کی گئی خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے ایڈووکیٹ طائف خان کو بہانے سے قتل گاہ کی طرف بلایا۔ ملزمان نے وکیل کو قتل کرکے لاش گاڑی میں ڈال دی جسے گرفتاری کے خوف سے جلادیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھائی اور بہن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، بیوی اور بچے کے سامنے پی ایس پی کارکن کو گولیاں مار دی گئیں، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے مقتول کا 8 سال کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔ 

آج سے 2 روز قبل پی ایس پی کے کارکن سلمان وکیل پر فائرنگ نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی 3 میں کی گئی، خوش قسمتی سے حملے میں مقتول کی بیوی محفوظ رہی، سلمان وکیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچے کو اسکول سے لے کر گھر جارہے تھے۔

Related Posts