قوم کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔عثمان بزدار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔عثمان بزدار
قوم کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔عثمان بزدار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کا وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ عمران خان کی ایمانداری کے سامنے بدعنوان عناصر کی کوئی حیثیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے ملاقات کی جس میں رکنِ قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور رکنِ پنجاب اسمبلی شہباز احمد بھی موجود تھے۔ اس دوران فلاح عامہ کی اسکیمز اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کا نگر پارکر کا دورہ، فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ قوم کو وزیر اعظم کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ملکی سیاست میں منفی کردار ادا کیا۔ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد ہے۔ اپوزیشن جو مرضی کرلے، حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ترقی کے راستے میں منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی 13 کی سائٹ کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کی سست روی کا سخت نوٹس لیا۔

 وزیر اعظم نے جی 13 کی سائٹ پر منصوبے کی سست روی کی اطلاع پر جمعۃ المبارک کے روز بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا جس کے متعلق وزیر اعظم آفس، وزراء اور متعلقہ حکام بے خبر تھے۔وزیر اعظم نے منصوبے کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

Related Posts