برطانوی خاتون ٹینس اسٹار ہیرٹ ڈارٹ نے فرانسیسی کھلاڑی بواسون کو بدبودار قرار دے دیا تاہم وڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے الفاظ پر ندامت کا اظہار کیا۔
برطانوی خاتون ٹینس اسٹار ہیرٹ ڈارٹ نے اپنے رویے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی بواسون سے معافی مانگ لی تاہم بواسون نے واقعے کو مزاق میں اڑادیا۔
برطانوی خاتون ٹینس اسٹار ہیرٹ ڈارٹ نے میچ کے دوران میں اپنی فرانسیسی حریف لوئیس بواسون کے جسم کی بدبو پر اعتراض کرتے ہوئے امپائر سے مطالبہ کیا کہ حریف کھلاڑی کوڈیوڈرینٹ لگانے کا حکم دیں۔
فرانس میں منعقدہ روئن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں برطانوی خاتون ٹینس اسٹار ہیرٹ ڈارٹ نے امپائر سے کہا کیا آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ تھوڑا ڈیوڈرینٹ لگا لے؟ اس کی بدبو بہت بری ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی کھلاڑی کو اپنی حریف فرانسیسی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم شکست سے زیادہ ان کے تبصرے وائرل ہوئے۔
اس انوکھے واقعے سے ٹینس کی دنیا میں ہلچل مچ گئی اوراس نے کھیل کے میدان میں غیر معمولی رویے پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
فرانسیسی کھلاڑی بواسون نےیہ الفاظ نہیں سنے تاہم کیمرے نے پوری صورت حال ریکارڈ کر لی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد ہیرٹ ڈارٹ کو معافی مانگنی پڑی۔
ڈارٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ “”میں آج کورٹ میں کہے گئے اپنے الفاظ پر معذرت چاہتی ہوں۔ یہ جذبات میں کی گئی بات تھی، اور مجھے واقعی افسوس ہے۔
فرنچ پلیئر بواسون نے معاملے کو مزاحیہ انداز میں لیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک معروف کمپنی کا ڈیوڈرینٹ تھامے دکھائی دیں ۔