لندن: برطانوی پولیس نے وزیر اعظم رشی سونک کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کردیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں رشی سونک چلتی گاڑی کی پچھلی نشست پر سیٹ بیلٹ لگائے بغیر اپنی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رشی سونک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر برطانوی وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ یہ ’اندازے کی غلطی تھی‘ جس کے لیے وہ معافی مانگ چکے ہیں۔ انہوں نے مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کو کلپ میں سے نکالا جسےسب نے دیکھا لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ غلطی تھی۔
تاہم، برطانوی پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم رشی سونک کو 100 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق لندن کے رہائشی 42 سالہ شخص کو دوران سفر کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مقررہ جرمانے کی مشروط پیش کش کی گئی ہے۔
منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دیدیا
پولیس کا کہنا ہے کہ اگرمقدمہ عدالت میں لے جایا گیا تو جرمانے کی رقم میں 500 پاؤنڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دوسری بار ہے جب سونک کو حکومت میں رہتے ہوئے جرمانے کا نوٹس ملا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں انہیں جون 2020 میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اس وقت کے وزیراعظم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر کرونا کے قوانین کو توڑنے پرجُرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم پرجرمانہ عائد کیے جانے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے، ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہی قانون کی حکمرانی ہے جہاں کوئی اس سے بالاتر نہیں۔
This is rule of law where no one is above it; this differentiates prosperous nations from poor ones. No NROs,no qabza gps,no custodial torture for tweeting truth abt the powerful bec justice system protects the weak. Justice was bedrock of Riyasat e Madina https://t.co/W3nKMJQkkg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 20, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایسا عمل خوشحال قوموں کو غریبوں سے ممتاز کرتا ہے۔ کوئی این آر او نہیں، کوئی قابض جی پی ایس نہیں، سچائی کو ٹویٹ کرنے کے لیے کوئی حراستی تشدد نہیں، طاقتور کی وجہ سے انصاف کا نظام کمزوروں کی حفاظت کرتا ہے۔ انصاف ریاست مدینہ کی بنیاد تھی۔