برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات میں اہم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر افغانستان اور خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا تعریف کی۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ 18 ماہ قبل کوئی برطانویطیارہ پاکستان کیلئے نہیں اڑتا تھا لیکن اب ہفتے میں 20 سے زیادہ براہ راست پروازیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پر حقیقی اعتماد کی علامت ہے۔ ہمارے 1.6 بلین برطانوی پاکستانی ہماری دوستی کا ثبوت ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے، آرمی چیف