برازیلین فٹبالر نیمار انجری کا شکار، ورلڈکپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برازیلین فٹبالر نیمار انجری کا شکار، ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک
برازیلین فٹبالر نیمار انجری کا شکار، ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

لوسیل: فیفا ورلڈکپ میں سربیا کے ساتھ میچ کے دوران برازیل کے مایہ ناز فٹبالر نیمار انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد اُن کی ورلڈکپ کے آئندہ میچز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دی لیکن ان کی شکست کی خوشیاں اس وقت ماند پڑگئیں جب نیمار انجری کا شکار ہوئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں نیمار مخالف ٹیم سربیا کے نکولا ملینکووچ سے ٹکرانے کے بعد انجری کا شکار ہوئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنا پڑی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیمار نے ٹیم کو مبارکباد دی لیکن انجری کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

دوسری جانب برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے، اسٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ، رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیم ڈاکٹر روڈریگو لسمار کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ہم پرامید ہیں کہ نیمار جلد انجری سے صحتیاب ہو کر ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

نیمار کی انجری کے حوالے سے برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ٹائٹ کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ نیمار جلد فٹ ہوکر میدان میں نظر آئیں گے۔

Related Posts