وطنِ عزیز پاکستان میں مرگی کے موذی مرض میں مبتلا عوام الناس کیلئے برین پیس میکر ڈیوائس لگانے کیلئے آپریشنز شروع کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطاق مرگی سے بچاؤ کیلئے دماغ میں آپریشن کے ذریعے برین پیس میکر ڈیوائس لگائی جاتی ہے جس کا آغاز لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔
نجی ہسپتال کے دماغی معالج ڈاکٹر آصف بشیر نے سندھ اور خیبر پختونخوا کے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائش لگائی جس سے مرگی کے جدید علاج کا آغاز ہوا۔
ڈاکٹر آصف کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکا میں گزشتہ 20 برس سے آپریشن کے ذریعے برین پیس میکر ڈیوائس لگانے کا عمل جاری ہے، تاہم پاکستان میں اس کا آغاز اب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرجیکل آلات پر لگائی گئی ڈیوٹی کے باعث برین پیس میکر لگانے کیلئے آپریشن بے حد مہنگا ہے۔ اگر حکومت ڈیوٹی ختم کردے تو برین پیس میکر ڈیوائس آپریشن سمیت دیگر آپریشنز بھی سستے ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دماغ میں روشنی پہنچا کرعلاج کرنے والا وائرلیس پیوند تیار