میری دادی کو یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا، باکسر عامر خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری دادی کو یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا، باکسر عامر خان

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اْن کی دادی کو یقین تھا کہ وہ ایک دِن ضرور چمپئن بنیں گے۔

گزشتہ روز پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 25 سال پْرانی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اْنہوں نے لکھا کہ مجھے 25 سال پْرانی تصویر ملی ہے، اِس تصویر میں اتنی گہرائی ہے کہ یہ لاکھوں الفاظ کہہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کاپی ٹی آئی حکومت پرمایوسی کااظہار

باکسر عامرخان نے لکھا کہ یہ تصویر اْس وقت کی ہے جب میں نے پہلی مرتبہ باکسنگ کے دستانے کا جوڑا پہنا تھا اور تصویر میں میرے پیچھے میری دادی بیٹھی ہیں، میری دادی کو ہمیشہ سے ہی یقین تھا کہ میں ایک دِن ضرور چمپئن بنوں گا۔

اْنہوں نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز تصویر میرے بچوں لمسہ، علینہ، لٹل عامر اور اْن کی بڑی دادی کو دِکھانے کے لیے بہت زبردست ہے۔

Related Posts