رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے
رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کو جمعے کے روز اپنی نئی فلم ’شمشیرا‘ کے ٹریلر لاؤنچ کی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حادثے میں اداکار بال بال بچ گئے، جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رنبیر کپور نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلرلاؤنچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی، میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط جگہ پر آگئے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جلدی کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی سڑک کی طرف لے گیا اور اس دوران دوسری گاڑی نے ہمیں ٹکر ماردی،خوش قسمتی سے ہم محفوظ رہے لیکن ہماری گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

Related Posts