آئی ایم ایف سے ڈیل،ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف سے ڈیل،ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی
آئی ایم ایف سے ڈیل،ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:12لاکھ روپے سالانہ تنخواہ تک انکم ٹیکس پر 100روپے ٹیکس معاملہ،آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد، ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی،6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 12 سے 24 لاکھ روپے آمدن پر 15 ہزار روپے فکس اور 12لاکھ سے اوپر 12.5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

24 سے 36 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار فکس، 24 لاکھ سے اوپر 20فیصد انکم ٹیکس ہوگا،36 سے 60 لاکھ روپے آمدنی پر 4 لاکھ 5 ہزار فکس، 36 لاکھ سے اوپر 25 فیصدانکم ٹیکس ہوگا۔

مزید پڑھیں:سود کیخلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پر 10 لاکھ 5 ہزار فکس، 60 لاکھ سے اوپر 32.5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا،1.20کروڑ روپے آمدن پر 29 لاکھ 55 ہزار روپے فکس اور 1.20کروڑ سے اوپر ساڑھے 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

حکومت کے اعلان کردہ انکم ٹیکس کی نئی شرحیں یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Posts