پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور
پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار بھی تعریف پر مجبور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کی تخلیق ڈرامہ سیریل پری زاد کی شہرت بھارت تک پہنچ گئی، بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ بھی پری زاد کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے اردو سمجھنے والے ناظرین و سامعین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ دلچسپ طور پر ڈرامے کی شہرت بھارت میں بھی پہنچ گئی۔ کچھ روز قبل وکرم کپاڈیہ نے ڈرامے میں کی جانے والی حقیقت سے قریب اداکاری کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

درجنوں بچوں کے قاتل پرمبنی یاسر حسین کی فلم جاوید اقبال کا ٹریلر ریلیز

ہاشم ندیم کا ناول پری زاد 2014 میں شائع ہوا جس کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل پری زاد میں مرکزی کردار احمد علی نبھا رہے ہیں۔ وکرم کپاڈیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں احمد علی اکبر کی اداکاری کو سراہا اور پری زاد کا رول نبھانے والے فنکار کے فن کو جاندار اور حقیقت سے قریب تر قرار دیا۔ 

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ نے کہا کہ احمد علی اکبر ایک اداکار، راک گلوکار، اینکر اور قومی سطح پر ٹینس کے سابق کھلاڑی ہیں، میں نے پاکستانی ٹی وی سیریل پری زاد میں انہیں اور مشال خان کو اداکاری دیکھتے ہوئے بہت پسند کیا۔ انہوں نے حساس انداز سے اداکاری کی۔

پیغام میں بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ اگرچہ تکنیک اور سمجھداری کے اعتبار سے پاکستان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے لیکن پری زاد میں جو خاموش اور حقیقت پسندانہ پرفارمنس نظر سے گزری، وہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ جہاں اداکاروں کا برتاؤ عام انسانوں جیسا نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار وکرم کپاڈیہ نے پری زاد کے فنکاروں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ تقریباً ایسا ہی ہے کہ وہ کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتے اور یقینا یہ ایک ایسی زبان ہے جس کی پیدائش اور پرورش یہاں ہوئی یعنی کانوں کو بھلی لگنے والی موسیقی تاہم ڈرامہ شور اور بصری آلودگی سے پاک ہے۔ 

 

Related Posts