پاکستانی گیت نگار عاصم رضا کے ریکارڈ ساز گانے ‘بول کفارہ’ کو بھارتی گلوکاروں جوبن نوتیال نے نیہا ککڑ چرا لیا ہے۔ انہوں نے پڑوسی ملک کے دونوں فنکاروں کو ‘دھوکہ باز’ قرار دیا ہے۔
بھارت میں سرقہ بازی کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ بالی وڈ کے فنکار پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کے لیے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، جبکہ انہیں اس پر مناسب کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔ حال ہی میں معروف گلوکار جوبن نوتیال اور نیہا ککڑ نے اپنا تازہ گانا ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ ریلیز کیا ہے۔
گلوکاروں پر الزام انہوں نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے کی دھن پاکستانی ڈرامے کے OST ‘بول کفارہ کیا ہوگا’ سے چوری کی ہے۔ پاکستانی گیت نگار نے اسے نظرانداز نہ کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی گلوکاروں کو ’’ دھوکہ باز ‘‘ فنکار کہہ کر پکارا ہے۔
AlhamduLillah I'm listed in the greatest Pakistani song-makers ever who are copied by famous copycats without giving original credits.
This time the cheaters are @TSeries @iAmNehaKakkar @JubinNautiyal who amazingly ruined the true soul of my song #BolKaffara / #DilGhaltiKarBetha pic.twitter.com/vJzhuNTC4X— 𝕒𝕊𝕚𝕞 𝕣𝕒ℤ𝕒شاعر (@AsimRazaShayer) September 24, 2021
عاصم رضا نے ٹویٹ کیا ، “الحمدللہ میں اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی نغمہ نگاروں میں شامل ہوں جن کے گانوں کی کاپی کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹی سیریز ، نیہا کاکڑ ، جوبن نوتیال کو بھی ٹیگ کیا اور انہیں دھوکے باز کہہ کر پکارا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بالی ووڈ نے مشہور پاکستانی گانوں کو چرایا ہے۔ پچھلے ہفتے بھارتی گلوکار دھوانی بھانوشالی نے اپنا تازہ ترین گانا ’مہندی‘ پاکستانی لیجنڈری گلوکار عالمگیر کے ’گاگر‘ سے نقل کیا تھا۔ بھارتی فنکار نہ صرف پاکستان سے موسیقی چوری کرنے میں ملکہ رکھتے ہیں بلکہ وہ عرب ، کوریا اور ہالی وڈ سے بھی دھنیں چوری کرنے میں مشہور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے 10 مقامات کی تصویری سیر