اسٹاک مارکیٹ میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو تین کھرب سے زائد کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 45 ہزار اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئیں اور 100 انڈیکس 43234.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست مندی کے باعث 4.74 کی ریکارڈ تنزلی دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 21 کروڑ 26 لاکھ 45 ہزار 343 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران شدید ترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 330ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ کریش، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان، بحالی کیسے ممکن ہے ؟

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتیں کورونا کی نئی قسم کے خوف سے بیرون ملک عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹس گرواٹ کا شکار ہیں جس کے اثرات بازار حصص پر آئے ہیں اور آج تاریخی مندی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts