کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Explosion at Qissa Khawani Bazaar mosque in Peshawar

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر زوردار دھماکہ ہوا، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سیکورٹی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔