سویڈن میں گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سویڈن میں گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک
سویڈن میں گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک

ڈنمارک کے ہمسایہ ملک سویڈن میں گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ پولیس سیکورٹی میں جاتے ہوئے کار حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن حکومت نے گستاخانہ خاکے بنانے والے شخص لارس ولکس کو کئی سال تک پولیس سیکورٹی فراہم کی۔ گزشتہ روز اتوار کو سویڈش قصبے مارکیریڈ میں توہین آمیز خاکے بنانے والے شخص کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ خاکے، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

مارکیریڈ میں پیش آنے والے حادثے میں لارس ولکس کی گاڑی اتوار کے روز ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں توہین آمیز خاکے بنانے والے شخص اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 لوگ ہلاک ہو گئے۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

سویڈش پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک اور کار کے حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کسی بھی طرح قاتلانہ کارروائی محسوس نہیں ہوتی۔ قبل ازیں لارس ولکس کے گستاخانہ خاکوں پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک نے بھرپور مظاہرے اور احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈنمارک میں رسولِ اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ 86 سال کی عمر میں ہلاک ہوگیا تھا۔ملعون کارٹونسٹ کو 86سال کی عمر میں موت نے جکڑ لیا جس کی تصدیق اہلِ خانہ نے کی۔ 

قبل ازیں 1980ء سے کارٹونسٹ کے طور پر کام کرنے والے ویسٹر گارڈ نے 2005 میں ڈنمارک کے ایک اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع کرائے، بعض خاکوں میں اسلام پر تنقید بھی پائی گئی۔ویسٹر گارڈ کی موت رواں برس جولائی کے دوران ہوئی۔ 

مزید پڑھیں:  گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ ویسٹر گارڈ ہلاک

Related Posts