انگلینڈ سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم بسمہ معروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan retain Bismah as skipper till women's World Cup

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی جارہی ہے۔سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز آسان نہیں ہوگی، یہ میچز آئی سی سی چمپئن شپ کا حصہ ہیں جن میں پوائنٹس کی بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ملائشیا میں ہو رہی ہے، امید ہے کہ آگے سیریز پاکستان میں ہی ہوں گی۔

مزید پڑھیں :میچ فکسرز کے ساتھ میدان میں اترتا تھا، کئی بار آفر ہوئی، شعیب اختر کا انکشاف

بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کے خلاف بھی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں تاہم بھارت سیریز نہیں کھیل رہا جس سے کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔

سابق کپتان ویمن ٹیم ثناء میر سے متعلق بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے دستبردار ہونا ثناء کا اپنا فیصلہ ہے، وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ پی سی بی کا ہے۔

Related Posts