راولپنڈی:آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے عید کے پر مسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً پاک وطن میں بسنے والے مسلمان بہن بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی قربانی اور خوشیوں کا پیغام لیکر آتی ہے اور ایثار کا درس دیتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں غریب اور نادار بہن بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے صاحب استطاعت لوگوں کو غریبوں میں بھی خوشیاں بانٹنی چاہئیں۔
بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ ہمیں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے بھی باخبر رہنا چاہیے اپنی ذمہ داری کا خیال کرتے ہوئے ذمہ دار شہریو ں کی طرح ایس او پی پیز عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بہت زیادہ نقصان دے ثابت ہو سکتی ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں ڈاکٹر جوزف ارشد نے دنیا بھر میں خصوصی طور پر پاکستان میں خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے دعا کی۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں غریب مسیحیوں سے چھت چھیننے کیلئے پولیس کی بشپ جو زف ارشد کالونی پر چڑھائی