واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کو امریکا کے اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر حاصل منصب سے ہٹانے کیلئے بل پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس لیڈر اینڈی بگس نے امریکی ایوانِ نمائندگان میں بل متعارف کروایا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نان نیٹو اتحادی کے طور پر آئین کی دفعہ 517 اے ون کے تحت نامزد کرنا ختم کیا جاتا ہے۔
حیدرآباد کے آخری نظام مکرم جاہ بہادر انتقال کر گئے
اینڈی بگس کے پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کسی الگ عہدے کا اعلان نہیں کرسکتے ، جب تک کہ وہ کانگریس کو سب سیکشن بی کے تحت سرٹیفکیشن جاری نہ کردیں۔
مذکورہ بل میں کہا گیا ہے کہ جس سرٹیفکیشن کا حوالہ دیا گیا، اس میں صدر کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے اور پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ وہ سرزمین کومحفوظ جنت کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ صدر کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ حقانی نیٹ ورک جیسے جنگجو گروہوں کی پاک افغان سرحد کے ساتھ نقل و حرکت کو روکا جاسکے اور یہ کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہو۔
صدر کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ دہشت گردوں اور متوسط آپریٹرز کی گرفتاری اور مقدمات کی سماعت کیلئے پیشرفت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کیے گئے بل کو قانون بننے سے قبل ایوان اور سینیٹ سے منظور ہونا اور پھر صدر جو بائیڈن کے اس پر دستخط ضروری ہیں، جس کے بعد ہی اسے دفترِ خارجہ کمیٹی کو ضروری اقدامات کیلئے ارسال کیا جاسکتا ہے۔