ماہ نور سومرو نے بلاول بھٹو کیساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبروں پر ماہ نور سومرو کاموقف سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹوزرداری اور ماہ نور سومرو کی شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں بتایا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی ماہ نور سومرو کے ساتھ طے پائی ہے، جو کہ پیپلز پارٹی کی بانی کارکن رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں دونوں کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی۔

تاہم، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے سے ماہ نور سومرو نے اِن خبروں کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا بلاول بھٹو ماہ نور سومرو سے شادی کرنے والے ہیں؟

ٹوئٹر پیغام میں ماہ نور سومرو نے کہا کہ برائے مہربانی میری شادی سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے۔

Related Posts