فیصلوں سے لگتا ہے ہمارے بڑے ہمارے لیے بھی مشکل سیاسی کیرئیر چاہتے ہیں۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالات ملک کو مارشل لاء کی طرف لے جا سکتے ہیں، بلاول بھٹو
حالات ملک کو مارشل لاء کی طرف لے جا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیصلوں سے لگتا ہے کہ ہمارے بڑے ہمارے لیے بھی مشکل سیاسی کیرئیر چاہتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے گزارا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو ایسے فیصلے کرنے چاہئیں جو میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست کو آسان کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے برے اپنے 30 سالہ طویل سیاسی کیرئیر میں جو کچھ برداشت کرچکے، ان کی خواہش ہے کہ ہم بھی اگلے 30سال میں وہی سب کچھ برداشت کریں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ نئی میثاقِ جمہوریت وضع کی جائے یا پھر مئی 2006 میں لندن میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے جس چارٹر پر دستخط کیے تھے، اس پر عملدرآمد کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مذاکرات کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس ضابطۂ اخلاق پر عمل کیا جائے جس کی بنیاد سیاسی جماعتوں کے مابین رابطوں تک محدود نہ ہو بلکہ اداروں تک ہو۔ مجھے فخر محسوس ہورہا تھا جب یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام کی تختی دیکھی۔ 

Related Posts