بلاول بھٹو کااپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے (ق) لیگ کوساتھ ملانے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal counsels opposition to understand PML-Q’s ‘significant’ role

ساہیوال:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مسلم لیگ (ق) کا کردار سب سے اہم ہے، اپوزیشن ملکی سیاست میں (ق) لیگ کو نظر انداز نہ کرے۔

ساہیوال سے عوامی مارچ کی لاہور کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتہائی معنی خیز گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ان رہنماؤں کو سراہا جو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام دیا کہ مسلم لیگ (ق) کی پوزیشن سے فائدہ اٹھائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو پیپلز پارٹی سے بہت امیدیں ہیں،پنجاب کے عوام نے پیپلز پارٹی کے روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفے کی حمایت کی۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تین سازشی تھیوریز

انہوں نے کہا کہ حکومت ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی،وزیراعظم چار دن میں اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن کااعلان کریں،اگر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے تو جیالے اسلام آباد پہنچ کر حکومت ختم کردینگے۔

دریں اثناء پیپلزپارٹی کا قافلہ ساتویں روز آج اوکاڑہ کی جانب رواں دواں ہے۔مارچ کی قیادت چیئرمین بلاول کر رہے ہیں۔ وہ پی پی پی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ٹرک پر موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘پی پی پی عوامی مارچ آج ساہیوال سے لاہور پہنچے گا۔ ہر شہر اور جگہ پر لوگ اس نااہل حکومت سے نجات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حکومت اپنے ساڑھے 3 سال کے دور میں مہنگائی پر قابو نہیں رکھ سکی۔ محکمہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی شرح اب بھی بڑھ رہی ہے۔

Related Posts