آزدیِ صحافت و اظہار میں پیپلز پارٹی مکمل طور صحافیوں کے ساتھ ہے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ سے ملاقات، ضمانت پر مبارکباد
بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ سے ملاقات، ضمانت پر مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کا گلا دبانے کے خلاف فعال کردار ادا کریں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب نائب صدر سعید سربازی، جنرل سیکریٹری ارمان صابر سمیت تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے نومنتخب عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کا گلا دبانے کے خلاف فعال کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:بھارتی پولیس نے کانگریس کی خاتون رہنماء پریانکا گاندھی کا گریبا ن پکڑلیا

انہوں نے کہاکہ آمریتیں ہوں کہ کٹھ پتلی حکومتیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لیئے آواز اٹھائی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی میڈیا پرسنز کے ساتھ مِل کر ان عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو میڈیا کو carrot and stick پالیسی کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں، جدوجہد برائے آزدیِ صحافت و اظہار میں پیپلز پارٹی مکمل طور صحافیوں کے ساتھ ہے۔

Related Posts