وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے عالمی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میونخ: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب ہی وانگ ژی سے بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک چین تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج چینی ہم منصب سے میونخ سکیورٹی کانفرنس 2023 کی سائیڈ لائنز پر  ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 بلاول بھٹو زرداری سے  ڈیرک شولے کی ملاقات

ٹوئٹر پیغام کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب کے مابین عالمی، خطے کی اور دو طرفہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پاک چین تعلقات اور باہمی تعاون خطے کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب ہی وانگ ژی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون  امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی طرف ہمارے مشترکہ مستقبل کیلئے مفید ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی دفترِ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی دارالحکومت میں ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

آج سے 15 روز قبل امریکی دفترِ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے نے واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Posts