آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں، ملتان جلسہ ہو کر رہے گا۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میری ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے ملتان پہنچ رہی ہیں جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہو کر رہے گا۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس سے بوکھلا اُٹھی ہے۔

پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر ہمارے کارکنان پر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ زرداری پہنچیں گی اور جلسہ ضرور ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیرِ ترقئ نسواں سندھ سیّدہ شہلا رضا نے پی ڈی ایم رہنماؤں اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست بد ترین تشدد کر رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو قاسم باغ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس نے یوسف گیلانی کے دوسرے صاحبزادے قاسم گیلانی کو بھی گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: ریاست بد ترین تشدد کر رہی ہے، شہلا رضا کا گرفتاری پر ردِ عمل

Related Posts