والدین کو گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا، وزیرِ اعظم نے آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World must take notice of rouge Indian regime: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وزارتِ قانون کو ایسا آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اولاد والدین کو گھر سے بے دخل نہیں کرسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے تحفظِ والدین آرڈیننس کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی  جبکہ یہ منظوری وزیرِ قانون فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران دی گئی۔

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم کو تحفظِ والدین آرڈیننس 2020ء کی تجاویز پر بریفنگ دیتے ہوئے قانون کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرسٹر فروغ نسیم نے 3 تجاویز پر مبنی قانون سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کا مسودہ تیار کرنے کی منظوری دی۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ جو والدین بچوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، حکومت ان کیلئے ایسا قانون بنا رہی ہے کہ اولاد انہیں گھروں سے باہر نہ نکال سکے اور بے دخل نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے حکومت ہر ممکن کاوش سرانجام دے رہی ہے، جو والدین گھر کے مالک ہوتے ہیں، انہیں حق دیا جائے گا کہ وہ اولاد کو اپنے گھر سے الگ کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو والدین بچوں کی شادی کرچکے ہوں وہ اپنے بیٹے اور بہو کو 10 روز کے اندر اندر گھر سے الگ کرنے کا حق حاصل کرسکیں گے، جو گھر والدین کی رقم سے تعمیر ہوا ہو، وہاں والدین آزادی سے رہ سکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اگر فوج نے  دباؤ ڈالا تو مزاحمت کروں گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts