کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شہرِ قائد میں دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جس کے تحت پانی کی قلت سے پریشان شہریوں کی مشکلات آسان ہوسکیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کراچی آمد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 100 ایم جی ڈی کے واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ واٹر پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 50 ملین گیلن اضافی پانی مل سکے گا جبکہ اس منصوبے سے کراچی میں پانی کی ضروریات کو پوراکرنے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے دھابیجی میں واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جس سے حاصل ہونے والا اضافی پانی نظام میں شامل کیا جاسکے گا۔
Chairman @BBhuttoZardari will inaugurate 100 MGD Water Pumping Station at Dhabeji today. Karachi will get 50 MGD additional water.#KhidmatMainSubSayAagaySindh pic.twitter.com/APApKHCAhV
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) January 21, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نےگندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں اورگندم کے بحران پر تین روز قبل تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر بحران پیدا کیا۔
مزید پڑھیں: پی پی پی کا ملک بھر میں گندم کے بحران پر اظہار تشویش