بلاول بھٹو زرداری آج شہید ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ترجمان سندھ حکومت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری آج شہید ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ترجمان سندھ حکومت
بلاول بھٹو زرداری آج شہید ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ترجمان سندھ حکومت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج شہیدِ ملت روڈ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے جو تیار ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ حیدر علی روڈ پر تعمیر کیا گیا نیا انڈر پاس مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے جس کے ساتھ 3 بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہیدِ ملت روڈ کورنگی روڈ انٹرسیکشن تک مکمل طور پر سگنل فری ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری آج انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ 

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نو تعمیر شدہ انڈر پاس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیئر کیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فعال کردار ادا کریں گے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز نومنتخب نائب صدر سعید سربازی، جنرل سیکریٹری ارمان صابر سمیت تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

مزید پڑھیں: آزدیِ صحافت  میں پیپلز پارٹی  صحافیوں کے ساتھ ہے،بلاول بھٹو

Related Posts