اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد مستحقین کے اخراج کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی حکومت کی جانب سے مذکورہ فیصلے کو غریب خواتین کو خودمختیار بنانے کے عمل حملہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران حکومتی وسائل فقط پیسے والے طبقے میں بانٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لگتا ہے حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری موجود رہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھر بنانے والے اپنے الیکشن منشور سے پہلے ہی یوٹرن لے چکی۔
انہوں نے کہاکہ انکروچمنٹ کے نام پر بڑے پئمانے پر بے گھر اور بے روزگار ہونے والوں کے معاملے سے بھی حکومت آنکھیں چْرا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ غریبوں پر جاری معاشی حملوں کی ذمہ دار وفاقی کابینہ ہے۔
مزید پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کو نکالنے کا باضابطہ اعلان