مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stage set for Bilawal Bhutto’s address at Parachinar today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا مگر ہم نے مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا،عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا۔وفاقی حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے دعوے کیاکرتے تھے کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا، اب 2022 آگیا، خوش حالی کا وہ دعویٰ کہاں گیا؟۔نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا اور پھر کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کا اعلان کردیا ہے۔جمعہ کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2022 کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔اضافے کا اعلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے طے شدہ پیٹرولیم لیوی ہدف کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نئے سال کا پہلا تحفہ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت 4 روپے لیٹر بڑھادی

اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت گزشتہ 140اعشاریہ82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144اعشاریہ82 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت گزشتہ 137اعشاریہ62 روپے سے بڑھ کر 141اعشاریہ62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 107اعشاریہ06 روپے سے بڑھ کر 111اعشاریہ06 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 109اعشاریہ53 روپے سے بڑھ کر 113اعشاریہ53 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

Related Posts