بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی۔ سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی۔ سعید غنی
بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنی شروع ہوگئی۔ سعید غنی

کراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ابھی مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ شروع ہی کیا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، پیپلز پارٹی کے ضلع شرقی کے رہنما ذوالفقار قائم خانی کے ہمراہ ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے دیکھ لیں کہ ڈی ایم سیز اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر عوام پر مہنگائی کا جو بم بار بار گرایا جارہا ہے پیپلز پارٹی اس کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے لانگ مارچ کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ عوام کو سکون کا سانس لینے دو، جب پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا اثر ہر شے پر پڑتا ہے۔ سندھ حکومت مہنگائ کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن جب تک مذکورہ مصنوعات جن کو کنٹرول کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے کنٹرول نہیں ہونگی، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہر ایک کیلئے مشکل ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کا خیال رکھنے کیلئے مذکورہ ادارے اپنا کردار ادا کریں،غیر معیاری کام پر متعلقہ ٹھیکے دارودیگر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیئے.

مزید برآں سعید غںی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ای سی ایچ ایس، جونیجو ٹائون،مسل آباد سمیت دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وہاں کے دورے کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں ڈی ایم سی ایسٹ اپنے وسائل سے 80 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے، جو رواں مالی سال میں مکمل کرلئے جائیں  گے،مجموعی طور پر دیگر ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ تقریبا ایک ارب کے منصوبے ضلع شرقی میں سر انجام دئیے جائیں گے، ان کاموں کی مدد سے ضلع شرقی کے علاقہ مکین مستفید ہوسکیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ جس روڈ پر ہم کھڑے ہیں وہاں 40 سال بعد سیوریج لائینوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اب سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس ودیگر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ضلع شرقی سمیت کراچی میں ترقیاتی کاموں کا جال پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مرہون منت ہے، اختیارات کا رونا رونے والے دیکھ لیں کہ ڈی ایم سیز اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کروڑوں روپے سے ترقیاتی کام سر انجام دینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا کام بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، ترقیاتی کاموں میں معیار کا خاص خیال رکھ رہے ہیں،جو اس بات کا خیال نہیں رکھے گا اس کیخلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات

مہنگائ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں لانگ مارچ کا ابھی آغاز ہوا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی گئی، جب تک یہ اسلام آباد پہنچے گا تو ناجانے کیا کیا ہوگا، جب پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر شے میں اضافہ ہوتا ہے، جس کے تلے دب کر لیونگ اسٹینڈرڈ تیزی سے نیچے آچکا ہے، صوبائ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے لیکن مذکورہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں نہیں آئیں گی تو اس کا ہر چیز پر براہ راست اثر پڑے گا۔

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع شرقی کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں مصروف ہیں،عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ شرقی توقیر عباس، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، نجم شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔

Related Posts