شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto expressed concern over the loss of lives in the blast
bilawal bhutto zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

پی پی پی چیئرمین کو بتایا گیا کہ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیئے تحقیقات کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ کراچی میں ہر قیمت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ نے مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ یہ دھماکہ افسوسناک واقعہ تھا اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اور آج کے دھماکوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سازشیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔

شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ ہمیں فکر کرنے کی نہیں بلکہ مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، سازشیں ناکام بنادینگے، ڈی جی رینجرز

انہوں نے کہا کہ ہم پوری شدت سے دشمن کے ارادوں سے لڑیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

Related Posts