بلاول بھٹو کا وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ سعودی عرب جانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto decides to visit KSA with PM Shahbaz Sharif

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بطور وزیرخارجہ سعودی عرب جانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بطور وزیر خارجہ سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہیں ،پی پی ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کا اعلان کر دیا، وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے 28 اپریل تک وزیراعلیٰ کا حلف لینے کا حکم

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کے حلف سے متعلق اعلان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے ابتدائی ارکان نے حلف اٹھایا تو بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔ ن لیگ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا عہدہ سونپ دیا جائے گااورابتدائی طور پرحنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر کیا گیاتھا۔

اگر بلاول بھٹو کا تقرر ہوا تو وہ پاکستان کے وزیر خارجہ بننے والے سب سے کم عمر شخص بن جائیں گے ۔

Related Posts