عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔بلاول زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔بلاول زرداری
عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔بلاول زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی نامناسب گفتگو حکومت کی شکست کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کی گالی گلوچ پر مبنی گفتگو ان کی شکست کا ثبوت ہے اور وہ خود بھی یہ بات جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جنرل باجوہ نے مجھ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، وزیر اعظم

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی فاتح کپتان کو اپنے مخالفین کیلئے بری زبان استعمال کرتے سنا ہے؟ نہیں، بلکہ شکست خوردہ لوگ ہی یہ راستہ اپناتے ہیں۔ 

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آچکی ہے۔ ایسے موقعے پر عمران خان کا عوامی جلسے میں فوج کا حوالہ دینا افسوسناک ہے۔ اس سے مایوسی ظاہر ہوتی ہے تاہم ایسی باتوں سے کام چلنے والا نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھ سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ”ڈیزل” نہ کہنے کو کہا ہے۔

لوئر دیر میں گزشتہ روز عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ کو بتایا کہ میں فضل الرحمان کو ”ڈیزل” نہیں کہہ رہا، بلکہ عوام نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو یہ نام دیا ہے۔

Related Posts