بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی ماڈل عرشی خان بھی کورونا وائرس کاشکار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arshi Khan

بالی ووڈ کی ماڈل عرشی خان بھی کورونا وائرس کا شکار،​​بگ باس 14 سے شہرت پانے والی اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

عرشی خان نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں کو وباء سے محفوظ رہنے کیلئے اقدامات کی تلقین کی ہے۔

عرشی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہیں ائیر پورٹ پر کروائے گئے ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے ہیں اور پتہ چلا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے اور عرشی خان سے قبل کئی اداکارکورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 32ہزار730 نئے کیسزریکارڈ ،نئی دلی میں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی، صوبائی حکومت نے مرکز سے مدد مانگ لی۔

مزید پڑھیں:بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کا شکار، حالت تشویشناک

بھارت میں 3لاکھ 32ہزار730 نئے کیسز کے کورونا وائرس کے کیسزکی مجموعی تعداد 1 کروڑ62 لاکھ 63ہزار695 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز24 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار263 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 86 ہزار920 ہوگئی جبکہ فعال کیسزبڑھ کر 24لاکھ 28ہزار616 ہو گئے ہیں جبکہ نئی دلی میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے۔

Related Posts