حافظ آباد میں بڑا ڈکیت گروہ گرفتار، 21 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ آباد میں بڑا ڈکیت گروہ گرفتار، 21 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ برآمد
حافظ آباد میں بڑا ڈکیت گروہ گرفتار، 21 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حافظ آباد پولیس نے رواں سال سب سے بڑی ڈکیتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہےاور 21 لاکھ روپے نقد اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق چار رکنی گروہ نے حافظ آباد میں ڈکیتی کی واردات سمیت دیگر جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کر لیا ہے۔ گینگ کے سرغنہ کا نام عادل بتایا جاتا ہے جس کی سربراہی میں گروہ نے متعدد وارداتیں کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل ملزمان نے ایک فیکٹری مالک کو ہراساں کیا اور اس سے 21 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر لے گئے۔فیکٹری مالک کا سابقہ ڈرائیور بھی واردات میں ملزمان کا آلہ کار تھا جس نے انہیں معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتکاری کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے کی 2268 شراب کی بوتلیں درآمد کرنے کی کوشش ناکام

ڈکیت گروہ کو معلومات فراہم کرنے والے ڈرائیور نے واردات سے قبل انہیں بتایا تھا کہ فیکٹری مالک اس وقت کہاں ہے۔ اس معلومات کے مطابق ڈکیت گروہ نے فیکٹری مالک کو گھیرے میں لے کر مذکورہ رقم چھین لی۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ دیگر وارداتوں کی تفصیل معلوم کی جاسکے جبکہ ملزمان سے برآمدہ اسلحہ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خاتون پولیس اہلکار کوتھپڑمارناوکیل کومہنگاپڑگیا،اسی خاتون کانسٹیبل نے ہتھکڑیوں میں وکیل کوعدالت میں پیش کردیا۔لاہورہائیکورٹ کے باہروکیل نے اپنی گاڑی غلط طریقے سے پارک کرنے کی کوشش کی جس پرخاتون اہلکار نے اسے منع کیاجس پروکیل نے لیڈی کانسٹیبل سےبدتمیزی کی اورتھپڑمارا۔

مزید پڑھیں: لیڈی کانسٹیبل نےتھپڑمارنےوالےوکیل کوعدالت میں پیش کردیا

Related Posts