پنجاب میں شوگر مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاوں، 28 ہزار بوریاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب حکومت نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مرید کے میں آٹا مل اور صادق آباد میں چاول فیکٹری سے چینی کی 28 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کی سربراہی میں ٹیم نے چینی کی افغانستان سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی فلور ملز مریدکے سے 15 کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 22 ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئی سدرن نے گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی

دوسری طرف فلور ملز کے مالکان نے دعوی کیا ہے پکڑی گئی چینی کا سٹاکس اعلان شدہ اور گودام رجسٹرڈ ہے ، جبکہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ گودام کے لائسنس کی معیاد ختم اورسٹاک ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کو تحریری طورپر ڈکلیئرڈ نہیں تھا۔

محکمہ خوراک نے صادق آباد نجی فیکٹری میں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی چھ ہزار بوریاں پکڑ لیں، گھوٹکی کی شوگرمل کی چینی افغانستان سمگلنگ کے لیے صادق آباد کی رائس ملز میں چھپائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔

Related Posts