بیونسے نے دبئی میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں 5 ارب روپے کمالیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیونسے نے دبئی میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں 5 ارب روپے کمالیے
بیونسے نے دبئی میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں 5 ارب روپے کمالیے

دبئی: نامور امریکی گلوکارہ بیونسے نے تقریبا 4 سال بعد دنیا میں کسی تقریب میں پرفارمنس کرکے محض ایک گھنٹے میں پاکستانی 5 ارب روپے سے زائد کمالئے۔

امریکی گلوکارہ عام طور پر دنیا کے کسی بھی ملک میں پرفارمنس کے ڈھائی سے پانچ لاکھ ڈالر تک وصول کرتی رہی ہیں، تاہم اس بار انہیں 8 سے 10 گنا زیادہ رقم دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیونسے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے پرتعیش علاقے الجمیرہ میں کھولے گئے نئے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں شمار ہونے والے ہوٹل میں پرفارمنس کی۔

انہوں نے ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے پہلے گھنٹے میں اپنے معروف گانوں پر پرفارمنس کی اور انہیں محض ایک گھنٹے کے دو کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کیے جو کہ پاکستانی 5 ارب 80 کروڑ روپے تک بنتے ہیں۔

رپورٹ میں دیگر نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیونسے کو مذکورہ ہوٹل میں رہائش کے لیے ایسے کمرے دیے گئے ہیں، جن کا ایک رات کا کرایہ ایک لاکھ امریکی ڈالر تھا۔

مزید پڑھیں:کومل رضوی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

گلوکارہ نے ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شوہر، والدین اور اپنے تینوں بچوں سمیت شرکت کی اور ممکنہ طور پر ان کے والدین اور بچوں کو رہائش کے لیے الگ الگ کمرے دیے گئے۔

Related Posts