چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ اتوار سے شروع ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Benazir Bhutto Shaheed National Tennis from 14th

اسلام آباد : چھٹی بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ اتوار سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 13 دسمبر کو جبکہ مین رائونڈ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، چیمپئن شپ میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18 سنگلز، گرلز انڈر-18 سنگلز ، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائزانڈر- 14 سنگلز، انڈر- 12 بوائز اینڈ گرلز مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس، 45 پلس سنیئر ڈبلز، 60 پلس سنیئر ڈبلز،خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں،چیمپئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل 16 دسمبر، کوارٹر فائنل 17 دسمبرکو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بغیر لاک موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایونٹ کی نگرانی ایران سے تعلق رکھنے والے عادل بورگئی کریں گے جبکہ ریفری کے فرائض شہزاد علوی انجام دیں گے۔

ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ کیش ایوارڈ بھی تقسیم کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ایونٹ کی نگرانی ایران سے تعلق رکھنے والے عادل بورگئی کریں گے جبکہ ریفری کے فرائض شہزاد علوی انجام دیں گے۔

Related Posts