غزہ کی صورتحال دیکھ کر صدمے میں ہوں، بیلا حدید نے ایک بار پھر فلسطین کے حق میں آواز بلند کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال دیکھ کر صدمے میں ہوں۔

بیلا حدید، جنہیں فلسطین کی حمایت کرنے پر اپنی بہن جیجی حدید اور اہلخانہ سمیت اسرائیل کی جانب سے قتل دھمکیاں ملیں، اُنہوں نے ان دھمکیوں کے باوجود ایک بار پھر کُھلے الفاظ میں فلسطین کے حق میں آواز اُٹھادی ہے۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام پر امریکی ماڈل بیلا حدید نےایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میری خاموشی کے لیے مجھے معاف کردیں، میں غزہ کی صورتحال دیکھ کر صدمے میں ہوں، گزشتہ کئی دہائیوں سے معصوم فلسطینیوں کی جانیں لی جارہی ہیں، میرے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella ???? (@bellahadid)

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں فضائی حملوں کے بعد کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے، میں شدید صدمے میں ہوں، میں اُن تمام ماوْں کے لیے شدید غمزدہ ہوں جنہوں نے اپنے معصوم بچے کھودیے ہیں اور اُن بچوں کے لیے بھی دُکھی ہوں جو یتیم ہوگئے ہیں، جن کا پورا خاندان ختم ہوگیا ہے۔

بیلا حدید نے کہا کہ میں اُن اسرائیلی خاندانوں کے لیے بھی دُکھی ہوں جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھودیا، میں کسی بھی شہری پر، کہیں بھی دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتی ہوں۔

سپر ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کی حمایت کردی

امریکی ماڈل نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی بچے کو، کسی بھی جگہ کے لوگوں کو ان کے خاندان سے عارضی یا غیر معینہ مدت کے لیے نہیں چھیننا چاہیے۔ یہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے لیے یکساں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فلسطینی ہونا کیسا ہے، ایسی زمین، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، جہاں قتلِ عام ہورہا ہے لیکن دُنیا فلسطین کو ہی دہشگرد قرار دیتی ہے جوکہ انتہائی غلط اور افسوسناک ہے۔

بیلا حدید نے کہا کہ میرا فون نمبر لیک ہوگیا تھا جس کے بعد سے مجھے روزانہ قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں، فلسطین کی حمایت کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ لاحق ہے۔

سُپر ماڈل نے اپنے طویل نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی رہنماوْں پر دباوْ ڈالنے کی ضرورت ہے کہ غزہ کی مدد کی جائے اور معصوم فلسطینی شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی جائے، میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں، امن اور تحفظ ہم سب کا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکی ماڈل بیلا حدید اور اُن کی بہن جیجی حدید نے اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کردیے تھے۔

امریکی ماڈل بیلا اور جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے، اسی وجہ سے اُن کا خاندان ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں جبکہ سیکڑوں شہری زخمی ہیں۔

Related Posts