’امید کی گھنٹی‘: گورنر سندھ نے معذور شہری کو عمرے کا ٹکٹ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معذور شہری کی عمرے پر جانے کی خواہش پوری کردی۔

گورنر سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معذور شہری سید جان عالم نے دو روز قبل ’امید کی گھنٹی‘ بجا کر عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ شہری کی درخواست جیسے ہی گورنر سندھ کو موصول ہوئی انہوں نے شکایت کنندہ کو ملاقات کیلیے آج دفتر بلایا اور عمرے کا ٹکٹ دے دیا۔

حماس کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی خاتون جنگجوؤں کے حسن سلوک سے متاثر

درخواست گزار سید جان عالم نے گورنر سندھ کا عمرے کی خواہش پوری کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اُن کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔

گورنر سندھ نے درخواست گزار کو پچاس ہزار روپے نقد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts