طلال چوہدری کوبچانے کیلئے بیگم صفدراعوان نے ڈبلیوٹرن لیا، فیاض چوہان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان
ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو ”سیاسی بیمار“بنا رکھا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رات کے3بجے کی جانیوالی تنظیم سازی کا ردعمل ہڈیاں ٹوٹنے کی شکل میں آتاہے، بیگم صفدراعوان نے طلال چودھری کو بچانے کیلئے ڈبلیو ٹرن لیا۔

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ طلال چودھری کاکیس منفردنوعیت کاکیس ہے، پہلی مرتبہ دیکھاکہ تنظیم سازی رات کے3بجے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عائشہ رجب کے گھرپربھی گئی مگران پربیگم صفدراعوان کادبا ؤہے۔طلال چودھری کے معاملے کے بعد لگتا ہے کہ آئندہ کوئی بھی رات 3بجے تنظیم سازی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں پہلا امتحان بیگم صفدر اعوان کا ہے، وہی طلال چودھری کوسیاست میں لانے اوروزیربنانیوالی ہیں،بیگم صفدراعوان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کب طلال چودھری کوپارٹی سے نکالتی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چودھری کے خواتین کے حوالے سے پارٹی میں گزشتہ ڈھائی سال سے مسائل چل رہے تھے۔ کہتے ہیں ناں رل تے گئے ہیں پر چس بڑی آئی اے۔طلال چودھری کوچس توآگئی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما طلال چودھری پر تشدد کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، آج پولیس خاتون لیگی ایم این اے کا بیان لینے ان کے گھر گئی تاہم ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: طلال چوہدری اسپتال سے ڈسچارج،بیان ریکارڈ کیلئے آئی پولیس ٹیم ناکام لوٹ گئی

Related Posts