اسٹاک مارکیٹ میں 330 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 330 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 330 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 330.66 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 40,970.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم 139.7 ملین سے بڑھ کر 142.6 ملین ہو گیا۔ تاہم، ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 4.17 بلین روپے سے کم ہو کر 3.81 بلین روپے ہو گئی۔

بینک الفلاح لمیٹڈ 29.02 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 12.44 ملین حصص کے ساتھ، اور ہاسکول پٹرولیم لمیٹڈ 9.45 ملین حصص کے ساتھ براجمان رہا۔

مزید پڑھیں:حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہی ہے۔اسحاق ڈار

پیر کو 317 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 82 میں اضافہ، 220 میں کمی اور 15 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts